جامعہ کراچی کا اکتیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کل ہوگا

January 21, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کا اکتیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ22 جنوری کوصبح ساڑھے 9بجے جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراونڈ میں منعقدہوگا صدارت گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے، سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے لئے ریہرسل جمعہ21 جنوری کو ولیکا گراؤنڈ میں ہوگی۔