آر ڈبلیو ایم سی کا نالہ لئی کنارے اور ملحقہ علاقوں میں صفائی آپریشن

January 21, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نالہ لئی کے کنارے اور ملحقہ علاقوں میں صفائی آپریشن شروع کر دیا ۔ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ بارشوں کے موسم میں نالوں میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ نکاسی آب میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے اور پانی کے بہائو میں رکاوٹ آ کر سطح بلند ہونے سے نالہ لئی کے کنارے آباد شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے نالے، نالیوں میں کوڑا کرکٹ، کنسٹرکشن ویسٹ اور کچرا پھینکنے سے اجتناب کریں۔ اویس منظور تارڑ نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کیلئے شہر میں کئی جگہ ویسٹ کنٹینرز نصب ہیں، شہری صفائی برقرار رکھنے کیلئے اُن کا استعمال کریں۔ شہر میں عدم صفائی کی شکایات کے حوالے سے ہماری ہیلپ لائن 1139پر کال کریں یا پھر کمپنی کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج کرائیں۔