• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانات کے لئے کنٹرول روم کا قیام یقینی بنایا جائے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نےکمشنر آفس میں بطور چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہےکہ بورڈ ڈسپلن میں کسی قسم کی کوتاہی، امتحانات میں بےضابطگی و سفارش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسپلن کا ہر کیس ایک ہفتے کے اندر اندر نمٹایا جائے۔ امتحانات کے لئے کنٹرول روم کا قیام یقینی بنایا جائے اور امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا پیپر لیکج کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی عمل کی شفافیت اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مارکنگ سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیومیٹرک حاضری کا نظام نافذ کیا جائے، جبکہ حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی سکیورٹی کیمروں کی سو فیصد یقینی بنائی جائے۔اجلاس میںSSC-I اور HSSC-1 کے سالانہ امتحانات 2026 کی تیاریاں امتحانی اُمور، سیکیورٹی، مانیٹرنگ اور ڈسپلن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید