اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 7.547 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہے ۔چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 6گرام کوکین ، چکلالہ گیریژن راولپنڈی کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی کے دوران برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 6 گرام ویڈ ، ڈیرہ اسماعیل خان بھکر روڈ کے قریب ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس ، مندہ ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2 کلوگرام آئس اور 1.5 کلوگرام مشکوک پاؤڈر، لاہور میں گاڑی سے 1کلو گرام آئس اور 600 گرام ویڈ ، گارڈن ٹاؤن لاہور میں گاڑی سے 35 گرام ویڈ برآمد کر لی ہے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔