راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)امام حسین کونسل کے ز یر اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں خاتون جنت سیدہ فاطمہ کے یوم ولادت کے موقع پر خاتون جنت عالمی کانفرنس منعقد ہوئی اس کی صدارت کونسل کے سرپرست ڈاکٹر غنضفر مہدی نے کی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں خاتون جنت کی شخصیت کے مختلف پہلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔