• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند میں اضافہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند میں اضافہ ہو گیا جبکہ راولپنڈی اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر بھی پڑنا شروع ہو گیا ہے بعض علاقوں میں اس کی شدت بڑھ گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ، پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ،پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد سے مزید