اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ کی بلڈنگ منتقل نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہائیکورٹ کی بلڈنگ منتقل نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد کے وکلاء کا موقف اعلی حکام تک پہنچانے میں میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارا موقف تسلیم کرنے پر ہم محسن نقوی ، اعظم نذیر تارڑ ، احسن بھون کے مشکور ہیں۔ ہائیکورٹ کی منتقلی روکنے پر حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری منظور احمد جج نے کہا کہ آئینی عدالت شرعی عدالت کی جگہ منتقل ہو رہی ہے اور شرعی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے تھرڈ فلور پر قائم ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اپنی جگہ پر قائم رہے گی۔