اسلام آباد(جنگ نیوز)کرسمس کاتہواراللہ کے جلیل القدر پیغمبر یسوع مسیح کی پیدائش کی خوشی کاتہوار ہے ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام مسیحی برادری کو کرسمس مبارک دیتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹرنز کے سیکرٹری جنرل نیرحسین بخاری، سنیٹیر شیریں رحمان،سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج ،سابق امیدوار قومی اسمبلی سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ،ایم پی اے پنجاب نرگس فیض ملک، شکیل عباسی ایڈووکیٹ نے کرسمس کےموقع پر اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی اور پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں۔