• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغوش کالج مری میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی ( نیو زرپورٹر)آغوش کالج مری میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے متعدد آغوش ہومز کے انتظامی ممبران، پرنسپلز، ایڈمنسٹریٹرز، مینٹورز اور وارڈنز نے شرکت کی۔تربیت کا بنیادی مقصد “کردار سازی پر مبنی تعلیم ” کو مضبوط بنانا اور عملی حکمتِ عملیاں فراہم کرنا تھا، تاکہ آغوش ہومز میں پرورش پانے والے بچوں کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے۔عمار محبوب (جی ایم، ہیڈ پروگرام یونٹ CEF)، اعجاز بخاری (مینجر ٹریننگ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ CEF) نے سیشنز لیے، جبکہ مہمانِ خصوصی ایئر مارشل (ریٹائرڈ) فاروق حبیب، نائب صدر AKFP اور چیئرمین AOCP تھے۔
اسلام آباد سے مزید