اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سنی علماء کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 22 جمادی الثانی یوم وصال سیدنا ابوبکر صدیق کی مناسبت سے جامع مسجد عبداللّٰہ بن مسعود کراچی کمپنی سے چھوٹے بچوں/بچیوں نے مدح صحابہ مطالباتی اطفال مارچ کیا۔ جلوس میں کثیر تعداد میں بچوں اور بچوں نے شرکت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ 22 جمادی الثانی خلیفہ بلا فصل سسر پیغمبر حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے یوم وفات پر پورے ملک میں عام تعطیل کر کے اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، جلوس میں چھوٹے بچوں و بچیوں نے سیدنا ابوبکر صدیق کے فضائل و مناقب پر بیانات کی اور نظمیں پیش کیں اور سرکاری سطح پر عام تعطیل کے مطالبہ پر مشتمل بینرز اور کتبے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔