راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر ریسرچ اینڈ انوویشن پِچ فیسٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کے اسٹارٹ اَپس، پروٹوٹائپس اور تحقیقی منصوبوں کو مجموعی طور پر 9 ملین روپے کی سیڈ منی فراہم کی گئی، جس میں 7 ملین روپے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور 2 ملین روپے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے منتخب منصوبوں نے حاصل کی۔اس پروگرام کا انعقاد راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا اور اس کی قیادت پروگرام لیڈ اوورسیز پلیسمنٹ اینڈ کمرشلائزیشن انیشی ایٹو پنجاب سید عون شاہ محمد نے کی۔ پِچ فیسٹ میں مختلف شعبوں کے 350 شرکاء نے 70 منصوبے پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عون محمد کا کہنا تھا کہ وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات کی قیادت میں ہمارا مقصد پنجاب کے طلبہ کو عالمی مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔