اسلام آباد (کامرس رپور ٹر ) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری و راولپنڈی چیمبر آف کامرس ا ور وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے سیاحت ، ہاسپیٹلٹی کانفرنس و سمارٹ ایکسپوبرمنگھم برطانیہ میں18اپریل کو ہوگی ،ایکسپو میں سیاحت ، میڈیکل سیاحت ، تعلیمی و مذہبی سیاحت ، مذہبی اور رئیل سٹیٹ کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دیاجائے گا،پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے برطانیہ میں دورے کے موقع پر برمنگھم میں گریٹر برمنگھم چیمبر آف اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر اعوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ۔ ملاقات کے موقع پر بانی وسابق چیئرمین خورشید برلاس نے بتایا کہ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ اسمارٹ ایکسپو قائداعظم گرینڈ ہال روم مونٹیگ برمنگھم میں منعقد ہو گی۔ اس کا مقصد پاکستان میںانوسٹمنٹ کیسے لائی جا سکتی ہے ایکسپورٹ کیسے بڑھائی جا سکتی ہے پاکستان کا مقام کس طرح اجاگر کیا جا رہا ہے۔ بڑی توقعات وابستہ ہیں، اس کانفرنس سے پاکستان کے لوگوں کے بزنس کمیونٹی کے بہت اچھے تعلقات استوار ہونگے ۔ کانفرنس سے پاکستان ٹورازم میں بہت پروموشن ملے گی ۔ برمنگھم چیمبر آف اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر اعوان نے کہا کہ گریٹر برمنگھم چیمبر اس ایونٹ کا حصہ بھی بنے گا ۔آخر میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے صدر گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر اعوان کو شیلڈ بھی پیش کی۔