• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، خواتین وکلا کے ڈے کیئر سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی، سامان خاکستر

اسلام آبا (خبر نگار) ڈسٹرکٹ بار کے ڈے کیئر سنٹر میں شارٹ سرکٹ سے بھڑکنے والی آگ نے سامان خاکستر کر ڈالا۔ خواتین وکلا کے کم عمر بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹر کی حال ہی میں تزیئن و آرائش کی گئی تھی۔ یہ ڈے کیئر سنٹر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت فیملی کورٹس کیساتھ بنایا گیا تھا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر کے مطابق ڈے کیئر سنٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں موجود سامان جل کر مکمل راکھ بن گیا۔ ادھر یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ڈے کیئر سنٹر میں رکھے گئے سامان کی مالیت 10 لاکھ سے زائد ہے۔

اسلام آباد سے مزید