• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 ا فراد زندگی کی بازی ہا ر گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک شادی شدہ خاتون سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے، تھانہ چک لالہ کو شوکت حسین نے بتایا کہ میرا بڑا بھائی انوار حسین عرف اچھی جہانگیر روڈ پر پراپرٹی اور گاڑیوں کے لین دین کاکام کرتا تھاجس کے پاس اس کے دوست محمداسد نے ایک گاڑی فروخت کرنے کے لئے کھڑی کی ہوئی تھی اسی دوران محمدعثمان ،محمدرشائل اجمل ،قمر حسین ،تین چار نامعلوم افراد کے ہمراہ شوروم پر آگئے اور کہا کہ مذکورہ گاڑی ہماری ہے جس کے متعلق اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے انہوں نے میرے بھائی انوار حسین کو دھکادیامیرابھائی گرگیاجسے ہم ہسپتال لے کرآرہے تھے اس دوران بھی ملزمان عثمان وغیرہ راستہ روکتے رہے میرابھائی انوارحسین راستہ میں ہی دم توڑ گیا، تھانہ واہ کینٹ کو عالیہ نے بتایاکہ میں میرا والد اورخاوند جاوید اقبال ساس کو مل کر جب ملک اعظم نمبردار کے گھر کے سامنے پہنچے تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارآگئے فائرنگ کر کے میر ے شوہر جاوید اقبال کو قتل کر دیا۔

اسلام آباد سے مزید