تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،راجہ یاسر ہمایوں

January 21, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈز کی جانب سے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی ۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ تعلیم موجود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات انکا حق ہے۔