مولانا رحمتی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے، جمعیت اہلحدیث

January 21, 2022

کوئٹہ(پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغنی زامرانی نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم مولانازکریاذاکر مولاناحزب اللہ عثمانی مفتی سمیع اللہ مولانامحمد احمد واسطی مولانا حافظ مسعوداحمد کاکڑ مولاناعطا محمد کاکڑ مفتی سعداللہ حاجی حمداللہ مولانا حزب اللہ رشید حاجی جعفر خان عمران زئی حاجی عبداللہ آف تربت ودیگر نے مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبرپشتونخوا کے نائب امیرشیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کی تاحال عدم گرفتاری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے پی کے کی حکومت کوخبردارکیاہے کہ علماءکرام نے اس ملک کے بنانے میں کلیدی کردار اداکیا اور اب یہی طبقہ اس ملک کو دشمن سے بچانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار اداکر رہے ہیں، بدقسمتی سے ملک و دین دشمنوں نے گزشتہ کچھ عرصے سے علماءکرام کو اپنا ٹارگٹ بنائے رکھاہے ،موجودہ نااہل نالائق کرپٹ حکومت کے وزراء اور مشیران کو کرپشن وکمیشن سے فرصت نہیں ملتی تاکہ وہ عوام کی حفاظت ممکن بناسکیں۔