نااہل حکمران صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں‘حمزہ شہباز

January 21, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مہنگائی، لاقانونیت اورکرپشن میں حکومت نے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں، حکمران ملک چلانے کے بجائے صرف اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارےوائیوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں، موجودہ حکومت کا انجام قریب ہے، آنیوالا دور ن لیگ کا ہوگا ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی حلقہ 271 ضلع مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اخترخان گوپانگ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران تمام شعبوں میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں، سانحہ مری کے بعد سانحہ لاہوربھی ان کی نااہلی اورغفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، سانحہ لاہورمیں جاں بحق اورزخمی ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی اظہارافسوس اورہمدردی کرتے ہیں۔