پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں کے دوران 44 ملزمان گرفتار

January 21, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 44 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 122 لیٹر شراب 1380 گرام چرس،04 پسٹل معہ 09 گولیاں، رقم 1460 روپے برآمد کرلی۔ کارروائیاں تھانہ جلیل آباد ، تھانہ چہلیک ، تھانہ ممتاز آباد، تھانہ بہائوالدین زکریا ، تھانہ پرانی کوتوالی، تھانہ سیتل ماڑی ، تھانہ صدر ، تھانہ لوہاری گیٹ ، تھانہ حرم گیٹ، تھانہ کپ ، تھانہ راجہ رام کے علاقوں میں کی گئیں ۔ پولیس نے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقوں محلہ شریف پورہ، گنج شکر عقب سبزی منڈی کے گردونواح میں سرچ آپریشن کےدوران عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 افراد کوگرفتار کرلیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 83 گھروں کو چیک کیا گیا اور 54 افراد کی سی آر او تصدیق کی گئی۔تھانہ راجہ رام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سجاد حسین ولد واحد بخش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی گرفتار ملزم سے 01 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔