• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 148 سے ذوالفقار جونیئر کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) این اے 148سے ذوالفقار جونیئر کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا امکان، ملتان میں پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں، مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق چیئرمین جیل خانہ جات کمیٹی مخدوم شاہد ہاشمی ایڈووکیٹ‘ گلزار احمد قریشی‘ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے رہنما رانا محمد انور، ملک محمد آصف سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،اس سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے سٹی صدر ملتان نذیر خان مغل کے دفتر میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ ملتان کے سٹی صدر نذیر خان مغل نے کہا کہ ذوالفقار جونیئر کے الیکشن لڑنے کی صورت میں انہیں بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جائیگا۔
ملتان سے مزید