ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مالی سال 2026-27ء کیپہلی سہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس کے رعایتی پیکیج کے دوران مثالی اور مقرر کئے گئے ہدف 50% سے زائد ریکوری کرنے والے ملتان زون 2 کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مشتاق احمد شاہد 62% کے ساتھ پہلے نمبر پر ملتان زون 1 کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کنور تنویر احمد 54% کے ساتھ دوسرے نمبر اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر لودھراں سید محمد رضا شاہ 50 % کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرح ملتان ڈویژن کے انسپکٹروں میں ملتان زون 2 کی انسپکٹر مسز مریم بتول 77% کے ساتھ پہلے نمبر پر ملتان زون 2 کے مزمل شہزاد 76 % کے ساتھ دوسرے اور ملتان زون 1 کی مس ثنیہ طلحہ محمود 74% کے ساتھ تیسرے نمبر پہ رہی مسٹر نعمان شہزاد 72% کے ساتھ چوتھے اور امیر احمد اجمیری 70کے ساتھ 5ویں نمبر پررہے، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری اور دیگر تمام سٹاف ممبران نے ان آفیسرز کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔