• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا حکام کو ترقیاتی کاموں کے بعد سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا الٹی میٹم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن اور شہریوں کو نکاسیٔآب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے واسا حکام کو تمام جاری سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور ترقیاتی کاموں کے بعد سڑکوں و دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا الٹی میٹم دے دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا واسا حکام کے ہمراہ ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واسا ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن، نئی سیوریج پائپ لائنوں کی تنصیب اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی سے شہریوں کو درپیش نکاسیٔ آب کے مسائل کا مستقل خاتمہ ممکن ہوگا،انہوں نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث شہریوں کو درپیش عارضی مشکلات کو کم سے کم رکھا جائے۔
ملتان سے مزید