ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق سول جج راؤ محمد اکبر کی پنجاب سول سروس اور سپیریئرسول سروسز کے امتحان کی تیاری کے لیے جامع گائیڈ کی جو پہلی بار اردو زبان میں شائع کی گئی رونمائی کی تقریب سے راؤمحمد کبر، سید اطہر شاہ بخاری، حافظ اللہ دتہ کاشف، ملک نصیر تھہیم، مہر طارق علی سیال، سجاد ضیغم، عزیز احمد خان، اکرم شاہین، شعیب بخاری اور محمد یسیٰن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نوجوان وکلاکوقانونی کتب کا مطالعہ اور سینیئرز کی رہنمائی کامیاب وکیل بنا سکتی ہے،نو جوان وکلااپنا فارغ وقت لائبریری اور عدالتوں میں گزاریں تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جو ان کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔