ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے زیر اہتمام برطانیہ کی تحقیق و اختراع کونسل کے تعاون سے ’’گرم ہوتے موسم میں خواتین کی تولیدی صحت، اینڈومیٹریوسس‘ غذائیت اور پائیدار ٹھنڈک کے کردار‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علینے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت انسانی صحت خصوصاً خواتین کی تولیدی صحت اور غذائی ضروریات کو متاثر کر رہا ہے،اس موقعے پر ماہرین نے بدلتے موسمی حالات میں صحت، غذائیت اور ماحول دوست ٹھنڈک نظام کی ضرورت پر روشنی ڈالی،سیمینار میں فیکلٹی ممبران، محققین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔