• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 فیصد ریکوری اہداف پورے کرنیوالے ایکسائز افسران کی فہرست جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس کے رعایتی پیکیج کے دوران مثالی اور مقرر کئے گئے ہدف 50%سے زائد ریکوری کرنے والے ملتان زون 2کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مشتاق احمد شاہد 62%کے ساتھ پہلے نمبر پر ملتان زون 1کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کنور تنویر احمد 54%کے ساتھ دوسرے نمبر اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر لودھراں سید محمد رضا شاہ 50%کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرح ملتان ڈویژن کے انسپکٹروں میں ملتان زون 2 کی انسپکٹر مسز مریم بتول 77%کے ساتھ پہلے نمبر پر ملتان زون 2کے مزمل شہزاد 76% کے ساتھ دوسرے اور ملتان زون 1کی مس ثنیہ طلحہ محمود 74% کے ساتھ تیسرے نمبر پہ رہی مسٹر نعمان شہزاد 72% کے ساتھ چوتھے اور امیر احمد اجمیری 70کے ساتھ 5ویں نمبر پررہے، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری اور دیگر تمام سٹاف ممبران نے ان آفیسرز کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
ملتان سے مزید