کورونا نئی لہر، اے این پی نے کراچی میں جلسہ، کابینہ اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس ملتوی کردئیے

January 21, 2022

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ کرونا وبا کی نئی لہر کی شدت کے باعث 6 فروری کو ہونیوالا کراچی جلسہ، مرکزی کابینہ کا اجلاس اور 7 فروری کو ہونیوالا مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ مرکزی صدر اسفندیارولی خان، مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی اور اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے باہمی مشاورت سے اجلاس ملتوی کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کردیا ہے، سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔کراچی میں کرونا وبا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اراکین اور عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جیسے ہی کرونا وبا کی شدت میں کمی آئیگی، کراچی میں سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔