نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا کرینگے، عثمان ڈار

January 22, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) معاون خصو صی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا کرینگے، لاہور قلندرکے عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا اور گرائونڈ میں لاناہے تاکہ وہ ملک کا نام روشن کریں، انہوں نے لاہور قلندر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاہور قلندر نے پاکستان میں کرکٹ کی خدمت کی ہے اس پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 12 کھیل شامل ہیں اورٹیلنٹ ہنٹ کیلئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ہمارا مقصد ملک میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے، پی ایس ایل کی تمام فرنچائز بہترین کام کر رہی ہیں،ملکی نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا اٹھارویں ترمیم کے بعد سپورٹس صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور کھیلوں کی بہتری کیلئے وفاق اپنی ذمہ داری بھی پوری کر رہا ہے ، کھیلوں میں حصہ لینے سے زندگی میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے،پچھلے تین سالوں میں پنجاب میں کھیلوں کےریکارڈ گرائونڈز بنائے گئے ،کرکٹ کی بہتری کیلئے لاہور قلندر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،لاہور قلندر کی صورت میں نوجوانوں کو کھیل کے مواقع میسر ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کو معیشت کا درجہ دینگے کھیلوں سے روز گار فراہم ہوگا، عاطف رانا نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ہم کروڑوں لوگوں کی امید بنیں گے، وزیراعظم عمران خان کا وژن نوجوانوں کی فلاح و بہبود کرنا ہے،ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے پاکستان کے تمام شہروں میں جائینگے، لاہور قلندر کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، اسلام آباد میں ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کا پروگرام تھا لیکن کورونا آگیا،پاکستان میں 12 سے زائد ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کا پلان ہے، کئی سابق پاکستانی کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ختم ہو چکاہے،لاہور قلندرز نے ہمیشہ یہی سوچا کہ جب بھی جیتیں گے تسلسل کیساتھ جیتیں گے،شاہین شاہ آفریدی سے امیدیں ہیں کہ اس بار لاہور قلندرز کو فتح حاصل ہوگی۔