اومیکرون وائرس کے خلاف آگاہی طلبا، اساتذہ اور والدین کے لئے ایس ایم ایس مہم شروع

January 22, 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار)وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت، قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود کی ہدایات پر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے طلبا، اساتذہ اور والدین کی اومیکرون وائرس کے خلاف ضروری آگاہی کے لئے ایس ایم ایس سروس مہم کا آغاز کر دیاہے۔جمعہ کو وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم، ایس ایم ایس آگاہی مہم کے پہلے مرحلہ میں ٹیلی کام کمپنی جاز کے تعاون سے 12 ملین سبسکرائبرز تک اپنے آگاہی پیغام کی ترسیل یقینی بنائے گی،مہم کی ابتدا اسلام آباد سے کی جا رہی ہے۔