• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (عاصم جاوید) وفاقی حکومت نے این آئی آر سی کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک سردار طاہر صابر کو قائم مقام چیئرمین کا چارج دے دیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد پر چیئرمین این آئی آر سی کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کے حکومتی فیصلے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔ انھوں بتایا کہ مستقل چیئرمین کی تعیناتی کی سمری بھجوا رکھی ہے جن کی تعیناتی تک قائم مقام چیئرمین فرائض سر انجام دیں گے۔ درخواست گزار وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ این آئی آر سی کے ممبران میں سے سینئر ممبر کو تعینات کرنا چاہئے۔
ملک بھر سے سے مزید