• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ثقافت سندھ میں سینئر آفیسر کو عہدے سے ہٹا کر جونیئر کو ڈائریکٹر آرکائیو کا چارج دے دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سیاحت ،نواردات و آرکائیوسندھ میں سینئر آفیسر کو عہدے سے ہٹاکر ایک جو نیئر آفیسر کو ڈائریکٹر آرکائیور کا چارج دے دیا گیا،چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر سے جار ی ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے ڈائریکٹر زاہد عباس اخوند کو ڈائریکٹر آرکائیور کے عہدے سے ہٹا کر ڈئریکٹوریٹ جنرل آف کلچر سندھ میں تبادلہ کردیا ہے جبکہ انکی جگہ گریڈ 18 کے ڈپٹی دائریکٹر الطاف قریشی کو ڈائریکٹر آرکائیو کا چارج سونپ دیا گیا ہے،محکمہ میں سینئر آفیسر ز کو ہٹا کر جونیئر آفیسرز کو عہدوں پر تعینات کرنے کے فیصلوں سےآفسران مایوسی کا شکار ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید