• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ 4 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان

کراچی (اسد ابن حسن) یونیورسٹی روڈ 4ماہ میں مکمل ہونے کا امکان، برسوں سے زیر تعمیر یونیورسٹی سے نمائش تک کا کوریڈور مکمل نہ ہونے پر عوام سخت پریشان ہیں اور تنقید کر رہے تھے اور اس حوالے سے سینکڑوں میمز بننے کے بعد جب مذکورہ ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دیا گیا تو مذکورہ کوریڈور سے گزرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ صفورا چورنگی سے حسن اسکوائر تک تو بے انتہا مزدور سریا کاٹ رہے تھے، مشینی سے کھدائی ہو رہی تھی، پانی کی فراہمی کے بڑی بڑی دھاتوں کے پائپوں میں اندرونی رنگ کیا جا رہا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید