• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹوں کو کچل دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل ر ک نہ سکا ،نارتھ کراچی مین تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹوں کو کچل دیا جس کے باعث باپ موقع پر جاں بحق جبکہ متوفی کے2 بیٹےشدید زخمی ہوگئے،جبکہ ملیر میں ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی کریلا موڑکے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر کو کچل دیاجس کے باعث موٹر سائیکل سوار 55سالہ عظیم ولد ابرار بیگ جاں بحق جبکہ اس کے دو بیٹے 30سالہ توحید ولد عظیم اور 18سالہ معیز ولد عظیم شدید زخمی ہوگئے ۔
ملک بھر سے سے مزید