کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے 5پولیس افسران کے تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں تقرری کے منتظر گریڈ 19کے 4پولیس افسران زیشان شفیق صدیقی کو ایس پی انٹیلیجنس کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ، پولیس افسر عبداللہ کو ایس پی سیکیورٹی ٹو ، عادل میمن کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی پی) فنانس سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) اور بشیر احمد بروہی کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی پی) آپریشنز سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) تعینات کر دیا جبکہ آئی جی سندھ نے گریڈ 18 کے کاشف عباسی کا اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی پی) آپریشنز سی پی او سے تبادلہ کر کے انھیں ایس پی ٹیکنیکل فارنزک اینڈ ایکسپلوزیو کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کر دیا۔