اسلام آ باد (رانا غلام قادر )ایس آئی ایف سی(SIFC) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تیاریاں جاری۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کے حوالے سے جمعرات کے روز ایک اجلاس ہوا جس میں ایس آئی ایف سی کے امورسے متعلق مشاورت کی گئی اورایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کےاجلاس کے لیے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی تجویز ہے۔وفاقی حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔وفاقی حکومت نےسرمایہ کاری بورڈ کوایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔