دادو ( نامہ نگار ) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سربراہ جونئیر ذولفقار علی بھٹو قدادو میں موذی مرض ایڈز سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کے سلسلے میں دادو پہنچ گئے، جہاں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے کارکنوں اور ڈاکٹروں کی جانب سے قائم مشترکہ ایڈز آگاہی کیمپ میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بڑی تعداد میں بچے ایڈز سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں بعض اوقات بچے اسپتالوں میں صحت مند پیدا ہوتے ہیں لیکن علاج کے ناقص نظام کے باعث ایڈز جیسی بیماری لے کر باہر نکلتے ہیں۔ایڈز کے حوالے سے عوام کو جو علم و شعور دیا جا رہا ہے اس سے لوگ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔