ریاست مدینہ کیلئے صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا،مجلس احرار

January 22, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ریاست مدینہ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ سانحہ مری کے غم سے لوگ ابھی نکلے نہ تھے کہ سانحہ انارکلی ہو گیا آخر ریاستی ادارے کب بیدار ہونگے۔ان خیالات کا اظہارمجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نےخطبات جمعۃ المبارک اور بیانات میں کیا۔ تمام خطباء نے کہا کہ 22جمادی الثانی کو ہر شہر میں شان صدیق اکبرؓ کی محافل سجائی جائیں۔