صوبائی الیکشن کمشنرسےسیکرٹری بلدیات کی ملاقات، حد بندیوں کا جائزہ لیا

January 22, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کی صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے ملاقات کی،ملاقات میں نیبر ہڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز کی حد بندیوں کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں پنجاب کے پہاڑی علاقوں والے مخصوص اضلاع کی حد بندیوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہا کہ محکمہ بلدیات نے پہاڑی علاقوں والے اضلاع کی حد بندیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔پہاڑی علاقوں کو نوٹیفائی کرکے ڈپٹی کمشنرز 2روز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں گے ۔ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت حد بندیوں کا سلسلہ جاری حدبندیوں کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور بروقت الیکشن کے انعقاد کے لیے محکمہ بلدیات الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ملاقات میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشن پنجاب سائیں بخش،ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب عبد الحمید اور لوکل گورنمنٹ کے لیگل ایڈوائزرز بھی موجود تھے۔