کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے، رضوان ہانس

January 22, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 214رضوان احمد ہانس کے ڈیرے پر کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے رضوان احمد ہانس نے کہا کھاد کی قلت کے خلاف بلاول بھٹو کی ہدایت پر 24جنوری کو سہپہر12بجے بہاولپور بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔اجلاس میں صدر پی پی214فیروز خان، ظفراقبال، حفیظ خان، حاجی ناصر، سلمان کمبوہ ، شیخ اویس، سعدبھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔