شاہ رکن عالم کالونی میں پارکنگ کی جگہ پر بلڈنگ تعمیر کرنے کی شکایت

January 22, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) شاہ رکن عالم کالونی میں قبضہ مافیا نے مبینہ طور پر پارکنگ کی جگہ پر بلڈنگ تعمیر کردی ، بتایا جاتا ہے کہ قبضہ مافیا نے پارکنگ کیلئے چھوڑی گئی جگہ پر انتہائی خطرناک عمارت تعمیر کی ہے جو اپنی حدود سے تجاوز کرچکی ہے،اس حوالے سے اہل علاقہ کی جانب سے انتظامیہ ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو متعدد بار تحریری شکایات درج کروائی گئیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے کسی کارروائی سے پہلے ہی قبضہ مافیا نے عدالت سے اسٹے لے لیا۔