ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہر کے کھلے نالوں کی صفائی شروع

January 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) بارش کے خدشہ کے پیش نظر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز اندرون شہر میں واقع اوپن ڈرینز کی صفائی شروع کردی ہے۔ دہلی گیٹ، خونی برج اور تاریخی فصیل کے اندر واقع گلی کوچوں اور دولت کے ایریا میں ڈرینز کی صفائی کی گئی۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژن ہائی الرٹ رہیں۔