• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علمائے پاکستان ملتان شہر و ضلع کے عہد یداران کی تقریب حلف برداری

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے پاکستان ملتان شہر و ضلع کے عہد یداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر علامہ نور احمد سیال سعیدی اور پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی مہمانان خصوصی تھے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں جملہ عہد یداران کو اس چناؤ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ علامہ نور احمد سیال سعیدی نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کریں کہ مادہ پرستی کے دور میں اولیاءاللہ کی جماعت جمیعت علماءپاکستان کے قافلہ نور کی قیادت میسر ہوئی اس موقع پر حلف اٹھانے والے عہدے داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج کا یہ حلف غلامی مصطفی کا ثمر ہے ۔ تقریب میں حافظ محمد ظفر قریشی صدر جمعیت علمائے پاکستان ملتان ، علامہ ریاض احمد نظامی جنرل سیکرٹری ملتان شہر ، محمد شبیر نورانی جوائنٹ سیکرٹری ملتان شہر ، ملک عبدالرزاق سعیدی فنانس سیکرٹری ، حاجی سجاد علی حامدی صدر جمعیت علمائے پاکستان ضلع ملتان ، حاجی سراج حامدی سینئر نائب صدر ضلع ملتان ، پروفیسر اختر انصاری جنرل سیکرٹری ضلع ملتان، خالد اقبال اظہری جوائنٹ سیکرٹری ضلع ملتان نے اپنے عہدوں کا حلف دیا۔
ملتان سے مزید