• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان سے نئے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر ملتان فیصل سلیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انتظامی امور، عوامی ریلیف اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر ے کہا کہ گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کیلئے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کیا جائے گا۔ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل، ریلیف اقدامات پر عملدرآمد اور بہترین سروس ڈیلیوری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید