• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات ،2ملزمان گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے کم عمر بچوں سے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔قطب پور پولیس کو بستی غریب آباد سے شاہدہ کامران نے اطلاع دی کہ میری بیٹی 8سالہ ماہ نور گ سے ملزم ارسلان نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی شور شرابہ پر محلہ داروں نے درگٹ کے بعد حوالہ پولیس کردیا جبکہ دہلی گیٹ پولیس کو رمضان نے بتایا کہ ملزم سلمان نے 14سالہ ذوالقرنین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جسے علاقہ مکینوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا ۔
ملتان سے مزید