ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فائر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملز م محمد اکرم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ 222/26 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون تشدد کر نے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔