ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد وحید نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے رواں سال مقدمہ نمبر 1433/25 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے وکلا دلائل کے بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا۔