• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2026کیلئے داخلے شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں نئی تعلیمی سال 2026کیلئے مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم فل، پی ایچ ڈی، فارم ڈی، بی ایڈ، پی جی ڈی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز میں داخلے شروع ،داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں 17 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس چار سالہ پروگرام کے ساتھ ساتھ ڈپلومہ کورسز بھی ساتھ ہی میں شروع ہوں گے اور مستحق طالبات کےلئے خصوصی سکالر شپ رکھے گئے ہیں ، علاوہ ازیں میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر مالی معاونت کے مختلف پروگرام بھی دستیاب ہیں آرٹس اور ڈیزائن سے دلچسپی رکھنے والی طالبات کے لیے مختلف ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل پینٹنگ، فوٹوگرافی، خطاطی، آئل پینٹنگ، مجسمہ سازی اور دیگر تخلیقی شعبے شامل ہیں۔
ملتان سے مزید