ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو مختلف ادویات کے نمونوں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔واضح رہے ڈرگ انسپکٹر جنید محمود سناواں نے شجاع آباد میں کارروائی کرتے ہوئے محمد عزیر کو جعلی ادویات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ممنوعہ ادویات Duphastan اور Zopent برآمد ہوئیں ۔ڈرگ انسپکٹر جنید محمود سناواں نے موقع پر موجود ادویات کو فوری طور پر قبضے میں لے لیا اور ان کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو تجزیہ کے لیے بھجوا دیے۔ لیبارٹری کی جانب سے کی گئی جانچ پڑتال میں دونوں ادویات کے نمونے جعلی (Spurious) قرار پائے۔