ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائی 5میٹر منقطع، 55کیسز کی چیکنگ‘ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 5گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دو میٹر کنزیومر نے اتار کر رکھے تھے ریکور کر لیے گئے ،ایک میٹر جو الٹا لگا تھا کاٹ لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی، اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی شامل ہے۔اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کی حفاظت ادارے کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔