ملتان( سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ گلگشت پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم شفقت کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کیا تو جعلی ثابت ہوا جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔