ملتان ( سٹاف رپورٹر) وکلاء کے احتجاج اور عدالتوں کے بائیکاٹ کے باوجود ڈسٹرکٹ بار ملتان کے رکن عباس وسیر کی پیر کے روز بھی ضمانت پر رہائی نہیں ہوسکی ۔ مجسٹریٹ نے کیس کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ توقع ہے کہ آج ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہو جائے گی سی ٹی ڈی نے عباس وسیر ایڈوکیٹ کو 9 محرم الحرام ( 25 جون ) کو حراست میں لیا گیا تھا بعد ازاں وکلاء کے زبردست دباؤ پر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ عباس وسیر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔