• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ محمد فاروق صدیقی کی وفات تاجر برادری کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جعفر علی شاہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے ممتاز تاجر رہنما خواجہ محمد فاروق صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات تاجر برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ خواجہ محمد فاروق صدیقی ایک باوقار، باکردار، دیانت دار اور انتہائی نفیس شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، اتحاد کے فروغ اور تاجروں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے وقف کیے رکھی۔
ملتان سے مزید